• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا۔

پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی صائم ایوب اور عبداللّٰہ شفیق اوپننگ کریں گے۔

کپتان شان مسعود، کامران غلام اور سعود شکیل پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

محمد رضوان، سلمان علی آغا اور عامر جمال بھی ٹیم کا حصّہ ہیں۔

پاکستانی ٹیم 3 اسپنرز نعمان علی، زاہد محمود اور ساجد خان کے ساتھ میدان میں اترے گی۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے گزشتہ روز راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کیا تھا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں اور 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید