انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ انگلینڈ دو فاسٹ بولرز کے ساتھ راولپنڈی ٹیسٹ میں اتر رہا ہے، راولپنڈی کی پچ پہلے چند دن اچھی ہو گی۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بین اسٹوکس نے کہا کہ ملتان ٹیسٹ میچ میں بولنگ کروانے کے بعد اچھا محسوس کر رہا ہوں، میں نے بولنگ شروع کر دی ہے، ٹریننگ میں 2 اسپیلز کروائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں اُمید کرتا ہوں کہ ملتان ٹیسٹ کی نسبت راولپنڈی ٹیسٹ میں بہتر بولنگ کروا پاؤں گا۔
بین اسٹوکس کا کہنا ہے کہ پہلے بیٹنگ کرنے سے ہمیں سمجھنے میں آسانی ہو گی کہ پاکستانی اسپنرز کس طرح بولنگ کریں گے۔
انگلش ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ریحان احمد کی واپسی سے انگلینڈ کی بیٹنگ اور بولنگ مضبوط ہوئی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ جیک لیچ اور شعیب بشیر نے پہلے 2 ٹیسٹ میچوں میں بہترین اسپن بولنگ کی۔