مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ حکومت بشریٰ بی بی کو بانئ پی ٹی آئی سے وفا کی سزا دے رہی ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ضمانت خوش آئند ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز بشریٰ بی بی کے خلاف دوسرا جعلی کیس بنانے کی تیاری نہ کریں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مشکل حالات میں بشریٰ بی بی بانئ پی ٹی آئی کی طاقت بنیں۔
واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی گئی جس کے بعد ان کی اڈیالہ جیل سے آج ہی رہائی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کسی اور کیس میں مطلوب یا گرفتار نہیں ہیں، ضمانتی مچلکے جمع ہونے اور روبکار جاری ہونے کے بعد بشریٰ بی بی کو آج ہی رہا کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کے وکلاء نے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کر لیا ہے۔