• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ: شادی سے انکار پر دوست نے خاتون کا بچہ نہر میں پھینک دیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر دوست نے خاتون کے بچے کو نہر میں پھینک دیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گوجرانوالہ کے علاقے چھچھر والی کے قریب بہنے والی نہر اپر چناب پر پیش آیا ہے۔

گوجرانوالہ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون طلاق یافتہ ہے جبکہ ملزم اس کا دوست تھا، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ریسکیو اہلکار وں کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر نہر میں بچے کی تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید