• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ


رواں سال ملک میں پولیو وائرس کا 40 واں کیس رپورٹ ہوگیا۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر فار پولیو کے مطابق پولیو وائرس کا یہ کیس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہوا ہے۔

پولیو سے متاثرہ بچے کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

نیشنل ای او سی کے مطابق رواں سال ملک کے مختلف شہروں سے سامنے آنے والے پولیو کیس 40 ہوگئے ہیں۔

بلوچستان 20، سندھ 12، کے پی کے 6، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

صحت سے مزید