• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا، جیمی اسمتھ

انگلینڈ میں اسپنرز کےلیے سازگار کنڈیشنز نہیں ہوتیں، جیمی اسمتھ - فوٹو بشکریہ پی سی بی
انگلینڈ میں اسپنرز کےلیے سازگار کنڈیشنز نہیں ہوتیں، جیمی اسمتھ - فوٹو بشکریہ پی سی بی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر جیمی اسمتھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی پچز پر کھیل کر مستقبل میں فائدہ ہوگا۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں ٹاس جیتنا ضروری تھا۔

انہوں نے کہا کہ پچ پر باؤنس کم ہے اور اسپن بھی زیادہ ہے۔ برصغیر میں دورے پر ایسی کنڈیشنر متوقع ہوتی ہیں۔

جیمی اسمتھ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں اسپنرز کےلیے سازگار کنڈیشنز نہیں ہوتیں۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز اپنی پہلی اننگز میں 267 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم کے جیمی اسمتھ 89 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید