• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے سازشی تھیوری لے آئے


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا بشریٰ بی بی کی رہائی کے پیچھے سازشی تھیوری لے آئے۔

 جیو نیوز کے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھی اور اُن کے کپڑوں سے بھی قریب لوگ اُنہیں جہنم کی آگ میں جھونک کر چلے گئے ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ ایسی ڈیل کی ہے جس کا بانی پی ٹی آئی کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ بشریٰ بی بی کی رہائی سے ایک ہفتہ پہلے اُس بنی گالہ میں رنگ روغن شروع ہوگیا جہاں 12 سالوں سے نہیں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 ماہ بعد اڈیالہ جیل سے رہا ہو کر پشاور پہنچ گئیں، وہ کچھ دن پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس انیکسی میں قیام کریں گی۔ ان کا شوکت خانم میڈیکل اسپتال میں طبی معائنہ کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید