کراچی واٹر کارپوریشن نے پرانی سبزی منڈی روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے کی تردید کر دی۔
چیف انجینئر واٹر کارپوریشن ظفر پلیجو نے کہا ہے کہ گزشتہ روز لائن لیکیج نہیں ہوئی صرف پانی اوور فلو ہوا تھا۔
ظفر پلیجو نے بتایا ہے کہ شہر کے تمام پمپس مکمل طور پر پانی فراہم کر رہے ہیں، 22 اکتوبر کو ریڈ لائن کے کام کے دوران 3 جگہ سے پائپ لائن پھٹی تھی۔
چیف انجینئر نے بتایا ہے کہ 23 اکتوبر کو متاثرہ لائن کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا تھا جبکہ 25 نومبر کو نیو سی ٹی ایم کی 54 انچ قطر کی لائن کو مزید بہتر کر دیا جائے گا۔