• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے: سید قمر رضا

تصویر بشکریہ رپورٹر
تصویر بشکریہ رپورٹر

چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن سید قمر رضا کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حال کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

پیرس کے نواحی علاقے ویلر لیبل میں سی ای او شمع فوڈ انٹرنیشنل سردار ظہور اقبال نے چیئرمین اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن سید قمر رضا کی آمد پر ان کے اعزاز میں استقبالیے کا اہتمام کیا، اس موقع پر سینیٹر رانا محمود بھی موجود تھے۔

پاکستانی کمیونٹی کے مسائل جاننے کے بعد اوورسیز پاکستانیز فاونڈیشن کے چیئرمین نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کا بل پارلیمنٹ سے پاس ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ حکومت اوورسیز کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ ہے، یورپی ممالک کے لیے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی بحالی تک چارٹر فلائٹس چلانے کے لیے کوششیں ہو رہئی ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمینٹ میں مخصوص نمائندگی کے حوالے سے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے بات کروں گا، موجودہ حالات میں اوورسیز پاکستانیوں کی اخلاقی و مالی مدد چاہیے، آئیں مل کر پاکستان کی بہتری کے لیے کام کریں۔

سید قمر رضا نے کہا کہ دیارِ غیر سے جست خاکی (میت) کو پاکستان لے کر جانے کے مسائل سے بھی آگاہ ہیں، ان شاء اللّٰہ جلد چارٹر فلائٹس سے یہ مسائل حل ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کا امیج انٹرنیشنل کمیونٹی میں بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہو گا۔

تقریب سے سفیرِ پاکستان عاصم افتخار احمد، چوہدری منیر وڑائچ، سید کفایت حسین نقوی، چوہدری حمزہ تاج الدین سکھیرا اور ن لیگ کے چیئرمین راجہ علی اصغر نے بھی خطاب کیا۔

خاص رپورٹ سے مزید