• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ میں کمی کے اقدامات ہر صورت جاری رہیں گے: مریم اورنگزیب

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ـــ فائل فوٹو
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ـــ فائل فوٹو 

سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسموگ میں کمی کے لیے کیے جانے والے اقدامات ہر صورت جاری رہیں گے۔

مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اسموگ میں کمی لانے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر کام کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف بھی آپریشن جاری ہے۔

سینئر وزیرِ پنجاب نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں کو گرانے کے لیے بھی آپریشن جاری ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان زیادہ عزیز ہے اس لیے زہریلا دھواں پھیلانے والے بچ نہیں سکتے۔

قومی خبریں سے مزید