ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرول پاکستانی حدود میں آنے والے فضائی ٹریفک کو مانیٹر کر رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد ایرانی فضائی حدود پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 30 منٹ تک بند رہے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی فضائی حدود کی بندش سے پروازیں ایران کے بجائے مسقط کی حدود سے گزر رہی ہیں جبکہ مغربی سمت سے پاکستان کی فضائی حدود کی طرف آنے والی پروازوں کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مغربی سمت سے پاکستانی فضائی حدود میں آنے والی ہر پرواز کو تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق مشکوک پرواز کو پاکستانی فضائی حدود میں آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔