• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر علی: پولیس پوسٹ پر خودکش حملہ، 4 اہلکاروں سمیت 6 افراد شہید

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

شمالی وزیرستان میں میر علی کے علاقے عیدک میں پولیس پوسٹ پر خودکش حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 6 افراد شہید ہو گئے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار اور 2 شہری شہید ہوئے ہیں۔

خود کش حملے کی زد میں آ کر متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متاثرہ جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید