• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کا پچھلے 22 سال کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے: منعم ظفر

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو
امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر—فائل فوٹو 

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر نے مطالبہ کیا ہے کہ کے الیکٹرک کا پچھلے 22 سال کا فارنزک آڈٹ کروایا جائے۔

منعم ظفر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ 2025ء میں عدالت نے حکم دیا تھا کہ نیپرا ایک ماہ میں لوڈ شیڈنگ کا جواب جمع کروائے، 6 ماہ گزر گئے، بدترین لوڈ شیڈنگ کے باوجود نیپرا نے جواب جمع نہیں کروایا۔

امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے بتایا کہ جماعتِ اسلامی کے پاس 11 نہیں، 8 ٹاؤن ہیں۔

اُنہوں نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کی ریڈ لائن کی وجہ سےگلشنِ اقبال کا برا حال ہے جبکہ شہر میں کتے کے کاٹنے کے 17 ہزار کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید