• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رینجرز کی کارروائی، 3 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے رشید آباد سے رینجرز نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز نے رشید آباد میں کارروائی کی، جس کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 3 موبائل فونز اور نقدی برآمد کر لی۔

گرفتار ملزمان مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ 

ملزمان چھینے گئے موبائل فون اور موٹر سائیکلیں سستے داموں فروخت کر دیتے تھے۔

گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ زوہیب شاہ بابو، شہریار عرف موٹا اور عطاء الرحمٰن عرف مسیت شامل ہیں، ملزمان کا تعلق ہزارہ گینگ سے ہے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید