• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہشمند

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان چین کی معاشی اصلاحات کے تجربے سے سیکھنے کےلیے پرعزم ہے۔ چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کے خواہشمند ہیں۔

واشنگٹن میں محمد اورنگزیب نے چین کے نائب وزیر خزانہ سے ملاقات میں دونوں دوست ممالک میں شراکت داری کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر خزانہ نے پاکستان کی ترقی اور عالمی مالیاتی ادارے( آئی ایم ایف) کی توسیعی فنڈ سہولت کے حصول میں چین کی حمایت کر تشکر کا اظہار کیا۔

سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان چین کی معاشی اصلاحات کے تجربے سے سیکھنے کےلیے پرعزم ہے۔

انہوں نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں متعارف کرانے کے چینی کمپنی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پاکستان چین کی مارکیٹ میں پہلا پانڈا بانڈ جاری کرنے کا خواہشمند ہے۔

نائب وزیر خزانہ چین نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقعوں میں اضافے کی خواہاں ہیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق دونوں ممالک ادائیگی کے نظام کے انضمام کی ضرورت پر زور دیا جس پر وزیر خزانہ نے کہا کہ کرنسی سوئپ معاہدے کی حد کو بڑھا کر 40 ارب چینی یوآن کیا جائے۔

تجارتی خبریں سے مزید