• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفر گڑھ: نرس سے زیادتی اورقتل کی کوشش، 2 افراد پر مقدمہ

مظفرگڑھ میں خاتون نرس سے زیادتی اور قتل کی کوشش کے الزام میں 2 افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مظفر گڑھ پولیس کے مطابق خاتون نرس سے زیادتی و قتل کی کوشش کا واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق نرس نجی اسپتال سے گھر جانے کیلئے کچہری چوک پر رکشے میں سوار ہوئی، خاتون نے غلط راستے پر لے جانے پر اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر سے لوکیشن شیئر کی۔

پولیس حکام کے مطابق لیڈی ڈاکٹر نے پولیس اہلکار کو آگاہ کیا اور اس کے ساتھ ملزمان کا پیچھا کیا۔

پولیس حکام کے مطابق مونڈکا بائی پاس کے قریب ملزمان نے نرس کو باندھ کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، پولیس کی ہوائی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوئے جبکہ رکشے کو تحویل میں لے لیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید