• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصری صدر نے غزہ میں 2 دن کی جنگ بندی کی تجویز دے دی

عبدالفتح السیسی : فوٹو فائل
عبدالفتح السیسی : فوٹو فائل

مصری صدر عبدالفتح السیسی نے غزہ میں 2 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کردی ہے۔

قاہرہ میں الجزائر کے صدر عبدالمجید تبون کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے غزہ میں 2 دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی۔

عرب میڈیا کے مطابق السیسی نے کہا کہ جنگ بندی میں 4 اسرائیلی مغویوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔

السیسی کا کہنا تھا کہ اس عارضی جنگ بندی کے نفاذ کے 10 دن کے اندر بات چیت دوبارہ شروع ہونی چاہیے تاکہ مستقل جنگ بندی کے حصول کی کوشش کی جاسکے۔

خیال رہے کہ مصری صدر کے بیان کے دوران اسرائیلی اور مصری وفود نے قطر میں جنگ بندی مذاکرات کی بحالی کےلیے ملاقات بھی کی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید