• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق—فائل فوٹو
پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق—فائل فوٹو

پاکستان کے لیجنڈری اسپنر ثقلین مشتاق بھی وائٹ بال کوچ کے مضبوط امیدوار ہیں، اس عہدے کے لیے ان کا نام بھی زیرِ غور ہے۔

ذارئع کے مطابق وائٹ بال کپتان محمد رضوان نے ثقلین مشتاق کے حوالے سے رائے دی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جیسن گلیسپی نے انکار کیا تو پی سی بی کے مینٹور ثقلین مشتاق کا نام سامنے آ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کا نام بھی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے سامنے آیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے استعفے کے بعد نئےکوچ پر مشاورت ہوئی ہے، عاقب جاوید کے ساتھ معاملات آخری مراحل میں داخل ہو گئے ہیں۔

آج بریک تھرو متوقع ہے، تاہم حتمی فیصلہ عاقب جاوید کو کرنا ہے، وہ سلیکشن کمیٹی کے رکن ہیں۔

جیسن گلسپی دورۂ آسٹریلیا کیلئے کوچ مقرر

جیسن گلیسپی دورۂ آسٹریلیا کے لیے کوچ ہوں گے، جہاں وہ ہیڈکوچ کی ذمے داریاں نبھائیں گے۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسن گلسپی کو دورۂ آسٹریلیا کے لیے کوچ مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سے اختلافات کے بعد گیری کرسٹن نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے تعلقات خراب ہو گئے تھے۔

گیری کرسٹن نے اپنی باتیں نہ ماننے کی صورت میں ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا نہ جانے کی دھمکی دی تھی، جس کے بعد پی سی بی اپنے مؤقف پر ڈٹ گیا تھا۔ 

کھیلوں کی خبریں سے مزید