• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زراعت کا پہیہ چلے گا تو انڈسٹری بھی چلے گی: سائرہ افضل تارڑ

سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑـــ فائل فوٹو
سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑـــ فائل فوٹو 

سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر زراعت کا پہیہ چلےگا تو انڈسٹری بھی چلے گی۔

سائرہ افضل نے حافظ آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کسان خوش حال ہو گا تو پاکستان خوش ہو گا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹیوب ویلوں کے بل زیادہ ہیں کسان کے لیے بھرنا مشکل ہے، کھاد، بیج اور بجلی کی قیمتوں میں ابھی تک کمی نہیں آئی۔

سابق وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جب بھی ہماری حکومت آئی تو اس کے ساتھ شفافیت بھی آئی۔

قومی خبریں سے مزید