• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر پر احتجاج: دو سابق پی ٹی آئی ایم پی ایز بری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کی سٹی کورٹ نے تحریکِ انصاف کے منحرف رکن ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر پر احتجاج کے کیس میں پی ٹی آئی کے 2 سابق ایم پی ایز سمیت 5 ملزمان کی بریت کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے سعید آفریدی، شاہنواز جدون سمیت 5 ملزمان کو مقدمے سے بری کر دیا۔

ملزمان کے وکیل فاران سردار ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تحریکِ انصاف کے کارکنان نے پارٹی سے منحرف ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر پر احتجاج کیا تھا۔

وکیل نے دلائل میں کہا کہ ڈاکٹر رمیش کمار اس وقت سندھ ہاؤس اسلام آباد میں موجود تھے، ان کے اغواء کی کوشش کا پولیس کا دعویٰ غلط ہے، پولیس مقدمے میں اب تک کوئی گواہ پیش نہیں کر سکی، پولیس نے جس سی سی ٹی وی کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا وہ آج تک پیش نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر رمیش کمار کے گھر پر احتجاج کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں مارچ 2022ء میں درج کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید