• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات،علیمہ و عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

علیمہ و عظمیٰ خان—فائل فوٹو
علیمہ و عظمیٰ خان—فائل فوٹو

لاہور کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات میں بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت جلاؤ گھیراؤ کے دیگر مقدمات کی سماعت کی۔

عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 8 نومبر تک توسیع کر دی۔

عدالت کی جانب سے بانیٔ پی ٹی آئی کی بہنوں کی ایک روزہ حاضری سے معافی کی درخواست بھی منظور کر لی گئی۔

قومی خبریں سے مزید