فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے صوبہ خیبر پختونخوا کی جانب سے برآمدات پر 2 فیصد سیس لگانے کی مخالفت کردی ہے۔
کے پی میں 23 اگست 2024 سے انفرااسٹراکچر ڈیویلپمنٹ سیس (آئی ڈی سی) عائد کیا گیا تھا، یہ ٹیکس ایئر، روڈ اور ریل کے ذریعے کنسائنمنٹس کی برآمدات پر لگایا گیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی طرف سے ٹیکس لگانے سے برآمدات متاثر ہو سکتی ہیں، خیبر پختونخوا کے مختلف بارڈر پوائنٹس سے افغانستان کو برآمدات ہوتی ہیں، برآمدات پر ڈیوٹیز یا ٹیکس لگانے سے ایکسپورٹس پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔
اس سے پاکستان کیلئے فارن ایکسچینج کی ترسیل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، درآمدات یا برآمدات پر ٹیکس لگانے کا اختیار صرف پارلیمنٹ کو حاصل ہے۔
ایف بی آر نے اس سے متعلق وزارت قانون سے بھی رائے لینے کی سفارش کردی۔