فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ریسٹورنٹس اور ریٹیلرز کی جعلی رسید کی رپورٹ کرنے پر انعام کا اعلان کردیا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس آسان موبائل ایپ پر ریسٹورنٹس، ریٹیلیرز کی رسید کی کیو آر کوڈ سے تصدیق کی جا سکتی ہے، جعلی رسید رپورٹ کرنے والے کو 20 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رسید کی تصدیق نا ہو تو موقع پر ہی جیو ٹریکنگ سے جعلی ریسد کو رپورٹ کیا جاسکتا ہے، رپورٹنگ کا طریقہ کار اور تفصیلات ایف بی آر کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔