کراچی میں غیر ملکیوں کو مبینہ طور پر پولیس جیسی وردی میں ملبوس ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔
ڈی ایچ اے حکام کے مطابق واقعہ دو روز قبل ڈیفنس خیابان مجاہد کے قریب پیش آیا۔
ڈی ایچ اے حکام کے مطابق پولینڈ سے پاکستان آنے والے غیر ملکیوں نے بیان میں بتایا کہ پولیس جیسی وردی میں کار سوار ملزمان نے تلاشی کے بہانے ہمیں روکا اور 1080 ڈالرز لوٹ لیے۔
حکام نے بتایا کہ خاتون سمیت تین غیر ملکیوں کو درخشاں تھانے کی حدود میں لوٹا گیا، جن کے پاس نہ ہی سیکیورٹی تھی اور نہ ہی انہوں نے کسی انتظامیہ کو آگاہ تھا۔
درخشاں تھانے کی پولیس نے بتایا کہ انہوں نے غیر ملکی باشندوں کے بیانات لے لیے ہیں اور واقعے سے متعلق قانونی کارروائی کےلیے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔