• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سہراب گوٹھ، ڈاکوؤں کی فائرنگ ساتھی ڈاکو ہلاک

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سہراب گوٹھ میں لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں ساتھی ڈاکو ہلاک جبکہ ایک ڈاکوعوام کے تشدد سے زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانہ کی حدود لاسی گوٹھ کے قریب واقع سندھ سوسائٹی میں اتوار کو موٹر سائیکل سوار 3 مسلح ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے،جس پر علاقہ مکینوں نے ڈاکوؤں کو گھیر کر پکڑنے کی کوشش کی اس دوران ملزمان نے فرار ہوتے ہوئے فائرنگ کی جس کی گولی ساتھی ڈاکو کو لگنے سے وہ موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ڈاکو کو عوام نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اہم خبریں سے مزید