• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی نژاد جرمن شہری کو سزائے موت، جرمنی کا تمام ایرانی قونصل خانے بند کرنے کا حکم

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی نژاد جرمن شہری کو ایران میں موت کی سزا دیے جانے پر جرمنی نے ایران کے تمام قونصل خانوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔ 

 عرب میڈیا کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی میں تمام ایرانی قونصل خانے بند کر دیے جائیں گے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی نژاد جرمن شہری پر دہشتگردی کے سنگین الزامات عائد تھے۔  

عرب میڈیا کے مطابق ایرانی عدالت کے حکم پر جمشید شارمہد کو 28 اکتوبر کو پھانسی دی گئی تھی۔ 

 عرب میڈیا کے مطابق 69 سالہ جمشید شارمہد امریکا میں مقیم تھے، 2020 میں دبئی سے اغوا کرکے ایران منتقل کیا گیا تھا۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی نے اپنا سفیر ایران سے واپس بلانے کے بعد برلن میں موجود ایرانی ناظم الامور کو طلب کیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید