پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کی فرانس آمد پر پی ٹی آئی فرانس کے رہنماؤں نے ان کا پر تپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
اس موقع پر پی ٹی آئی فرانس کے رہنما یاسر قدیر، راجہ طاہر سدوال، عمر رحمٰن، ملک سعید، چوہدری منور جٹ، چوہدری ماجد چیمہ، چوہدری ثقلین، چوہدری افضال گوندل، فاروق گوندل سمیت دیگر کئی رہنما ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ ڈاکٹر شہباز گلِ کی زیرِ قیادت کل (ہفتہ 2 نومبر کو) پیرس کے اہم مقام ’پیلس دی لا ریپبلک‘ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔
یورپی ممالک میں بانیٔ پاکستان تحریکِ انصاف کی رہائی کے خلاف 2 نومبر سے احتجاجی تحریک شروع ہو رہی ہے۔
پہلا احتجاجی مظاہرہ امریکا سے آئے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر شہباز گِل کی قیادت میں کل ہو گا۔
احتجاجی تحریک اور مظاہرے کے آرگنائزر یاسر قدیر کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی اوردیگر رہنماؤں کے خلاف جھوٹے بے بنیاد مقدمات بنا کر ان کو جیل میں بند رکھنے اور انصاف کے حصول کے لیے یہ تحریک شروع کی جا رہی ہے۔