• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت کارروائیاں، 225 افراد گرفتار، مقدمات درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائوتھ زون پولیس نے ڈسپلے آف آرمز ،فینسی نمبر پلیٹس ،بیلو لائٹس، ٹنٹڈ گلاسسز اور سندھ عارضی ایکٹ کے خلاف کریک ڈائون کریک ڈائو ن کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ،کریک ڈاؤن کے دوران 418 گاڑیوں اور 517 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا جبکہ 240 گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹ اور ٹینٹڈ گلاسسز 43 بیلو لائٹس کو ریموو کیا گیا، 77 مقدمات درج کیے گئے ، 7 گاڑیوں کو دفعہ 550 کے تحت قبضہ پولیس میں لیا گیا، علاوہ ارزیں سندھ عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت کارروائیاں کرتے ہوئے 177 افراد کو گرفتار کرکے 64 مقدمات درج کئے گئے ،دریں اثنا گلشن اقبال پولیس نے نیلی لائٹس فینسی نمبر پلیٹ اور ٹنٹڈ گلاس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے زیر استعمال گاڑیوں کو بھی قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے،دریں اثنا ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 48 افراد کو تھانہ کلاکوٹ،عیدگاہ، گارڈن، چاکیواڑہ، نیپئر اور میٹھادر کی حدود میں مختلف رہائشی ہوٹلز سے حراست میں لے لیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید