کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کے اغوا اور قتل کے مقدمے میں گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سمیت 3 ملزمان کو بری کردیا، پراسیکیوشن الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی، بری ہونے والوں میں عزیر جان بلوچ، ریاض سرور، اور شیر افسر شامل ہیں ، پولیس کے مطابق یکم اگست 2010 میں عزیر بلوچ نے اپنے ساتھیوں سکندر عرف سکو، سرور بلوچ اور اکبر بلوچ کے ساتھ مل کر پولیس اہلکار لالا امین، شیر افضل خان، غازی خان اور ایک شخص کو قتل کیا تھا۔