کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ 14نومبر کو ہونے والے بلدیاتی اداروں کے ضمنی انتخابات میں سندھ بھر بالخصوص کراچی کے عوام پی پی پی کو فتح سے ہمکنار کریں گے، عوامی مسائل کا حل صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضمنی الیکشن کے حوالے سے کراچی ڈویژن کے ضلعی صدرو جنرل سیکریٹریز اور بلدیاتی امیدواروں کے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔