• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کے اجلاس سے وزراء پھر غائب؛ اپوزیشن کی تنقید

اسلام آباد (رانا غلام قادر )قومی اسمبلی کے اجلاس میں منگل کی طرح جمعہ کے روز بھی وزراء غائب ر ہےتاہم پار لیمانی سیکرٹری ممبران کے سوالوں کے جوابات دینے کیلئے موجود تھے،اس کے باوجود اپو زیشن نے وزراء کی غیر حاضری پر اعتراض کیا۔اس قیصر نے اعتراض کیا کہ حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزراء غائب ہیں،اسپیکر نے جواب دیا کہ پارلیمانی سیکرٹری موجود ہیں ، شگفتہ جمانی کی پارلیمنٹ ہاؤس ڈسپنسری میں ادویات نہ ملنے ،ڈاکٹر کے غیر حاضر رہنے کی شکایات،رپورٹ طلب ، سپیکر ایاز صادق نے اجلاس کی صدارت کی۔ ایم کیو ایم کے سید امین الحق کا پہلا سوال تھا انہوں نے بھی وزراء کی خالی نشستوں کی طرف سپیکر کی توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ میرے سامنے کی ساری سیٹیں خالی ہیں ، جواب کون دے گا؟ سپیکر نے کہا کہ آپ سوال کریں جواب مل جا ئے گا۔پی ٹی آئی کے اسدقیصر نے بھی اعتراض کیا کہ حکومت کی سنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ وزراء غائب ہیں،سپیکر نے وضاحت کی کہ پا ر لیمانی سیکرٹری آئے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ارکان صرف پوائنٹس سکورنگ کر رہے ہیں ، اگر یہ لوگ پارلیمنٹ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں تو ان کی وجہ سے جو پار لیمانی کمیٹیاں نامکمل ہیں پہلے وہ مکمل کی جائیں۔اسدقیصر کا پاس اس کا کیا جواب ہے۔سپیکر نے کہا ہےکہ اگر اپوزیشن سے آئندہ ہفتے کمیٹیوں کا معاملہ حل نہ ہوا تو 7 قائمہ کمیٹی کا اجلاس طلب کر کے چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کر لیا جائےگا ۔

اہم خبریں سے مزید