ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس کو ہر ممکن قانونی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی۔
لاہور میں ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن حنا پرویز بٹ نے اداکارہ نرگس سے ملاقات کی۔
اُنکا کہنا تھا کہ اداکارہ نرگس کے ساتھ ایک پروٹیکشن آفیسر اٹیچ کردیا ہے، اداکارہ کی قانونی امداد کیلئے ہرممکن تعاون کیا جائے گا۔
انہون نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد سنگین مجرمانہ فعل ہے جس پر کمپرومائز نہیں کرینگے۔
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ گھریلو تشدد معمولی بات نہیں، ملزم کو سزا دلوائی جائے گی، ہر خاتون کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، گھریلو تشدد کے واقعات پر حکومتی پالیسی انتہائی سخت ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ غزالہ عرف نرگس کو پولیس انسپکٹر شوہر ماجد بشیر نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا۔
اداکارہ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے تشدد کرکے میرا جبڑا توڑنا چاہا، پسٹل سے چہرے پر لگاتار وار کیے۔
انہوں نے بتایا کہ شوہر میرا فارم ہاؤس اپنے نام کرانا چاہتا ہے، زیورات و نقدی کے لیے دباؤ ڈال رہا ہے۔