ڈونلڈ ٹرمپ نے مشی گن میں خطاب کے دوران سابق ری پبلکن رہنما لزچینی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لزچینی ہمیشہ جنگ چاہتی ہیں، وہ کاملا ہیرس کی طرح احمق ہیں۔
سابق امریکی صدر نے کہا کہ لیزچینی کو بندوق دے کر میدان جنگ میں بھیجا جائے تو وہ بزدل ثابت ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ لزچینی میں اتنی ہمت نہیں ہوگی کہ میدان جنگ میں دشمن کا سامنا بھی کرسکے۔
ادھر کاملا ہیرس نے لزچینی سے متعلق بیان پر ٹرمپ کو صدارتی دوڑ سے نااہل قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ لزچینی نے کیپیٹل حملے کے بعد ٹرمپ سے تعلق ختم کر دیا تھا۔