• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب کا سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سعودی عرب نے سوڈان میں جاری جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔

اس حوالے سے سعودی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سوڈان کے مشرقی حصے میں ہونے والی المناک جنگی کارروائیوں کو مسترد کرتا ہے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ سوڈان میں جنگی کارروائیوں میں ہزاروں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

سعودی عرب نے تمام متنازع فریقوں سے جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال سے سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان تباہ کن جنگ جاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید