وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے حافظ آباد سے لیبیا کشتی حادثے کے اہم ملزم بشیر احمد کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کا نام وزارت داخلہ کی ریڈ بک میں شامل تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف 10 سے زائد مقدمات درج تھے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے کشتی حادثے کے متاثرین کو نائجیریا اور لیبیا میں محصور رکھا تھا۔