• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 57 افراد ہلاک

گرابولی (اے ایف پی، نیوز ڈیسک) لیبیا کے ساحلی علاقے میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 57افراد ہلاک ہوگئے، حادثے کے وقت کشتی پر 80افراد سوار تھےجبکہ مزیدہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ رپورٹس کے مطابق کشتیوں میں سوار بیشتر تارکین وطن افراد کا تعلق پاکستان، بنگلا دیش، مصر، شام اور تیونس سے ہے۔ لیبین کوسٹ گارڈ کے مطابق کشتیاں ڈوبنے سے57تارکین وطن ہلاک ہوئے جن میں سے ایک بچے سمیت21اشیں نکال لی گئی ہیں۔حکام کے مطابق کشتیوں کے 4مسافر تیر کر ساحل تک آنے میں کامیاب ہوگئے، تارکین وطن غیر قانونی طور پر بحیرہ روم کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ کوسٹ گارڈز نے کشتی حادثے میں بچ جانے والے دیگر چار افراد کو طبی امداد بھی فراہم کی جو خود سے تیر کر ساحل پر پہنچے تھے۔ حکام کے مطابق حادثہ طرابلس کے شمال میں گرابولی کے قریب پیش آیا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق زندہ بچ جانے والے مسافر نے بتایا کہ جس وقت کشتی موجوں کا شکار ہوئی اس پر 80کے قریب افراد سوار تھے، کچھ افراد تیر کر ساحل پر پہنچے۔

یورپ سے سے مزید