وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ وفاق سے رجوع کریں گے کہ جلد سے جلد سندھ میں آئینی بینچز بنائے جائیں۔
سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ چاہتے ہیں 26 ویں آئینی ترمیم کے فوائد جلد سے جلد عوام کو ملیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ڈرافٹ پر تمام پارٹیوں کو راضی کیا۔
واضح رہے کہ سندھ اسمبلی نے آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرار داد منظور کر لی ہے۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران سندھ میں آئینی بینچز کی تشکیل سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کی گئی۔
قرارداد وزیرِ پارلیمانی امور ضیاء لنجار نے پیش کی۔
پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم اراکین نے کھڑے ہوکر قرارداد کے حق میں ووٹ کیا، قرارداد کے حق میں 123 اراکین نے ووٹ دیا۔
جماعتِ اسلامی کے فاروق احمد اور 4 آزاد ارکان نے قرارداد کی مخالفت کر دی۔