• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: وکلائے صفائی کو جرح کرنے کا آخری موقع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں وکلاء صفائی کو بدھ کے روز 10 بجے تک جرح کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔

بانئ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گل مصروفیات کے باعث عدالت پیش نہیں ہوئے۔

معاون وکیل فیصل چوہدری کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی۔

نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی مخالفت کی گئی۔

نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی نے کہا کہ 36 سماعتیں ہو چکی ہیں، بشریٰ بی بی کے وکیل جرح مکمل نہیں کر رہے، کیس کو غیر ضروری طول دیا جا رہا ہے، وکیلِ صفائی کا جرح کا حق ختم کیا جائے۔

جج نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جرح نہ کی گئی تو جرح کا حق ختم کر دیں گے۔

عدالت نے ریفرنس کی سماعت 6 نومبر صبح 10 بجے تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید