سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بڑے بھائی اسرار العباد کراچی میں انتقال کر گئے۔
ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا ہے کہ اسرار العباد طویل عرصے سے بیمار تھے۔
واضح رہے کہ اسرار العباد رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے کیس کی سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عالمی برادری فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کرے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ نے 10 دسمبر کو انسانی حقوق کے عالمی منشور کو اپنایا۔
محکمہ موسمیات نے رواں موسم سرما میں معمول سے کم بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے، بلوچستان میں ماہ دسمبر کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے، جنوری میں معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
کراچی میں سی ویو پر پاکستان مخالف نعرے لگانے والے افراد کورنگی سے گرفتار کر لیے گئے۔
خنجراب ولیج آرگنائزیشن کے مطابق زخمی آئی بیکس کو علاج کے لیے گلگت منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے وقت مانگ لیا، اجلاس میں تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک اور نشست پر اتفاق کیا گیا۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی خاتون رکن اسمبلی شاہدہ اختر علی نے کہا ہے کہ حکومت مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر تذبذب کا شکار ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں، افراط زر سنگل ڈیجٹ میں ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی نثار جٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں جو گولی چلی ہے ،وہ نسلوں تک جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر کے قومی دن کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، قومی دن پر حکومت اور عوام کی طرف سے امیر قطر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے ان کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی؟ کیونکہ اکثر یہاں ٹیکس پیئر بھی نہیں ہوتے۔
عزیز آباد اور اطراف میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات تھی، گلیاں اور یادگار شہداء جانے والا راستہ رکاوٹیں لگا کر بند کیا گیا۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جمہوری ذہن کے شخص، وہ ہمارے لیے قابل احترام ہیں۔