میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو کہا جائے کہ اب بس کردیں۔
کراچی پریس کلب میں لائبریری کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بطور قوم ہم علم و ادب اور کتابوں سے دور ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں ایسی مزید کارنر لائبریریوں کا بھی آغاز کیا جائے، تجاوزات کے خاتمے کےلیے صحافی برادری کا ساتھ درکار ہے۔
میئر کراچی نے مزید کہا کہ کے ایم سی تجاوزات کےخلاف کارروائی کررہی ہے، ہم غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف کارروائی کرتے رہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کے ایم سی یا حکومت کو قدیم عمارتوں کی مرمت سے روکا جاتا ہے، کروڑوں اربوں روپے ہوں گے تو تاریخی عمارتوں کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔
مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ ججز کی تعداد بڑھانے پر بات ہورہی ہے، حتمی فیصلہ نہیں ہوا، چند لوگوں نے اپنی اجارہ داری قائم کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا والوں سے اُن کا صوبہ نہیں چل رہا ہے، 1122 کو وہاں کس لیے استعمال کیا جاتا ہے سب کو معلوم ہے۔