قومی اسمبلی سے منظور شدہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل میں آرمی چیف کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی۔
ترمیمی بل کے مطابق جنرل کی ریٹائرمنٹ کی عمر اور سروس کی حد کا اطلاق آرمی چیف پر نہیں ہوگا۔
ترمیمی بل کے مطابق اطلاق آرمی چیف کی تقرری کی مدت اور دوبارہ تقرری یا توسیع پر نہیں ہوگا۔ اپنی مدت میں آرمی چیف بطور پاکستان آرمی جنرل خدمات انجام دیتا رہے گا۔
ترمیمی بل کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان نیوی ترمیمی بل میں نیول چیف کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی۔
ترمیمی بل کے مطابق ایڈمرل کی ریٹائرمنٹ کی عمر اور سروس کی حد کا اطلاق نیول چیف پر نہیں ہوگا۔ اطلاق نیول چیف کی تقرری کی مدت اور دوبارہ تقرری یا توسیع پر نہیں ہوگا۔
ترمیمی بل کے مطابق اپنی مدت میں نیول چیف بطور پاکستان نیوی ایڈمرل خدمات انجام دیتا رہے گا۔
ترمیمی بل کے مطابق قومی اسمبلی سے منظور شدہ پاکستان ائیر فورس ترمیمی بل میں ائیر چیف مارشل کی مدت ملازمت 5 سال ہوگی۔
ترمیمی بل کے مطابق ائیر چیف مارشل کی ریٹائرمنٹ کی عمر اور سروس کی حد کا اطلاق ائیر چیف پر نہیں ہوگا۔
اطلاق ائیر چیف کی تقرری کی مدت اور دوبارہ تقرری یا توسیع پر نہیں ہوگا۔ اپنی مدت میں ائیرچیف بطور ائیرچیف مارشل ائیر فورس کےخدمات انجام دیتا رہے گا۔