امریکا کی پانسہ پلٹنے والی تمام سات ریاستوں میں پولنگ جاری ہے، جہاں پولنگ ڈیٹا کے مطابق چار میں ڈونلڈ ٹرمپ جبکہ تین میں کملا ہیرس کو برتری حاصل ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پولنگ ڈیٹا کے مطابق کملا ہیرس کو پینسلوینیا جیسی اہم ریاست میں معمولی برتری حاصل ہوچکی ہے۔
البتہ ان ساتوں ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو ایک دوسرے پر معمولی سبقت حاصل ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ پینسلوینیا صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ریاست ہے۔ دونوں امیدواروں نے بھی اسی ریاست میں اپنا سب سے وقت صدارتی مہم کے دوران گزارا۔
پولنگ ڈیٹا کے مطابق نیواڈا، جارجیا، شمالی کیرولینا اور ایریزونا میں ٹرمپ جبکہ مشی گن اور وسکونسن میں کملا ہیرس آگے ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک کی کملا ہیرس میں کانٹے کے مقابلے کی توقع کی جاتی رہی ہے۔