• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نے طلباءیونینز بحال کیں‘نوازحکومت نے پابندی لگادی:یوسف رضا گیلانی

 ملتان (سٹاف رپورٹر)  سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں طلبہ یونینز بحال کیں جبکہ نواز حکومت طلبہ یونینز پابندی لگائے ہوئے ہے، اپنے دور حکومت میں یوسف رضا گیلانی سکالر شپ کیلئے ایک ارب روپے کے فنڈز مختص کئے،تاکہ پسماندہ خطہ کے طلبہ استفادہ کرسکیں اور پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرسکیں  ۔پیپلزپارٹی پنجاب میں الگ صوبے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔علیحدہ صوبہ بناتوجنوبی پنجاب کی معاشی اورسیاسی حالت بہترہوگی ،ملتان میں پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشنکے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیئر مین بلاول بھٹو نوجوانوں کے حقیقی لیڈر بن کر ابھرے ہیں اوران کی قیادت میں پیپلزپارٹی اپنے منشور کو آگے بڑھائے گی ،انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیرکے الیکشن میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں اور 21 جولائی کا سورج پیپلزپارٹی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا ۔مخدوم احمد محمود نے کہا کہ نواز شریف کا ماضی ، حال اور مستقبل محض پانامہ ایشو سے وابستہ ہے جبکہ عمران خان کوئی سیاستدان نہیں ہیں بلکہ پانی کا بلبلہ ہیں ، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہے ، اس موقع پر شوکت محمود بسرا، محمود حیات ٹوچی ، نوازش علی پیرزادہ ، خواجہ رضوان عالم ، عبدالقارد شاہین ، عارف شاہ ، رانا عابد علی رانا فہد ، ملک امتیاز، عزیز پتافی  نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر جاوید صدیقی ، حبیب اللہ شاکر ، ملک بشیر احمد، شیخ غیاث الحق ، راؤ ساجد علی ، رئیس الدین قریشی ، ملک آصف  رسول ، نوید عامر جیوا، چودھری یاسین ، عبدالرؤف لودھی، محمد علی بھٹہ ، سیف علی بھٹی ، بابر خان ، ندیم گجر ، داؤد چاون ، دانیال ہراج ، داؤد گجر ، ضیغم خان ، دانش علی ، انجینئر واصف سمیت کارکنوں، طلبہ کی بڑی تعداد موجود تھی ،اس موقع پر کارکن نعرہ بازی کرتے رہے ۔بعدازاںمیڈیا سے گفتگو میں سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چیف جسٹس کو  بیٹے کی بازیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ خوش قسمت ہیں کہ ان کابیٹا جلدبازیاب ہوگیا،علاوہ ازیںیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان بن کے رہے گا ہندوستان نہتے اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم بند کرے ان خیالات کا اظہار ممتاز کشمیری رہنما معروف عالم دین علامہ سید رشید ارشد کشمیری کی رہائش گاہ پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کئے جانے والے حالیہ مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں، یوسف رضا گیلانی نےایل اے38 کشمیر ویلی 3 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار حفیظ بٹ کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں  کارنر میٹنگز کیں، اس موقع پر کشمیری رہنما محمد اختربٹ نے خطاب کیا،  یوسف رضا گیلانی  گزشتہ روز آل پاکستان انجمن تاجران کے نائب صدر ادریس بٹ کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہارتعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی ، آئی این پی کے مطابق کنونشن میںسابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے خطاب کے بعد بدنظمی ہوگئی۔ جیالوں نے کھانے پردھاوابول دیا۔کھانے سے زور آزمائی کرتے پی پی جیالے آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
تازہ ترین