ملتان(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما وسابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور سابق گورنر مخدوم سید احمد محمود خصوصی طیارے پر گزشتہ شب لاہور روانہ ہو گئے ،جہاں ایک روز قیام کے بعد سیدیوسف رضا گیلانی کراچی چلے جائیں گے ،جہاں کل21 جولائی کو احتساب عدالت میں ان کی پیشی ہے ،جہاں سے وہ واپس ملتان آئیں گے اور اگلے دن 23 جولائی کو بہاول پو ر میں ہونے والے پی پی ضلعی کنونشن میں شریک ہوں گے اور 24 جولائی کو ملتان میں ضلعی کنونشن میں شریک ہوں گے۔