• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا سے ٹی 20 کیلئے پاکستانی کرکٹرز کی تیاریاں مکمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لئے پاکستان کے چھ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ بدھ کو کراچی میں ختم ہوگیا۔ کیمپ میں جہاں داد خان ، عباس آفریدی، عمیر بن یوسف، صاحبزادہ فرحان، سفیان مقیم اور عثمان خان نے شرکت کی ۔ آخری دن پاکستانی کھلاڑیوں کا سنیاریو میچ کھیلا۔کیمپ کی نگرانی سعید بن ناصر نے کی۔ آخری دن جہاں داد خان اور عمیر بن یوسف نے میڈیا سے بات چیت کی۔ جہاں داد خان نے کہا کہ تیاری اچھی ہے، کیمپ میں تیز وکٹیں ملی ہیں، کنڈیشنز سے کوئی فرق نہیں پڑے گا ۔ میری یہ کوشش ہے مجھے جہاں بھی موقع ملے پرفامنس دوں۔ مچل اسٹارک کو پسند کرتا ہوں، محمد رضوان اور سینئر کھلاڑی ہیں انکی پاکستان کے لئے بہت پرفامنس ہیں۔ پہلے بھی آسٹریلیا کا دورہ کرچکا ہوں۔ عمیر بن یوسف نے کہا کہ ہم نے وہاں کی کنڈیشنز کے مطابق پریکٹس کی ہے ،کراچی میں ماربل پر پریکٹس کرنے سے تیز وکٹوں پر کھیلنے کی پریکٹس ہوتی ہے ، ہر پوزیشن پر کھیلا ہے ، کوشش ہے جہاں بھی موقع ملے پرفامنس دوں۔ وکٹیں جلدی گرنے کے بعد صورتحال کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے ، کرکٹ میں پریشر معمول کی بات ہے، پریشر کو ہینڈل کرنا ہی اچھے کھلاڑی کی نشانی ہے ، میں ہر نمبر پر کھیلا ہوں ۔ چھ نمبرپر بھی پچاس رنز کئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید