کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹیسٹ اوپنر فخر زمان قومی اکیڈمی میں ری ہیب کے دوران فٹنس پر بھرپور کام کررہے ہیں۔ فخر زمان نے اپنی ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیں ۔وہ دو ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اورر فٹنس کوبہتر کرنے میں مصروف ہیں ۔فخر زمان نے تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے ۔