کس کے حق میں بُرا ہے، مت پوچھو
کس کے حق میں بَھلا ہے امریکا
آج ہر ملک، ہر وطن کے لئے
حل طلب مسئلہ ہے امریکا
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے، آج سے لاہور،گوجرانوالا، فیصل آباد اور ملتان ڈویژنز کے 18 اضلاع میں بارہویں جماعت تک تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔
پاکستان کے عاصم خان نے لندن اوپن اسکواش میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے تیموا چیلیشی کو شکست دے دی۔
کراچی میں شادی ہال پر چھاپہ مارنے والے ایف بی آر کی ٹیم کو شادی ہال کے عملے نے یرغمال بنالیا، ایف بی آر کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور بات چیت کے بعد اپنی ٹیم کو چھڑالیا۔
اسمبلی میں موجود بی جے پی ارکان کی جانب سے قرارداد کی شدید مخالفت کی گئی۔
اسموگ کے پیشِ نظر پنجاب کے مختلف اضلاع میں تعلیمی اداروں، ٹیوشن سینٹرز اور اکیڈمیز کی بندش کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا، یہ تعلیمی ادارے 7 سے 17 نومبر تک بند رہیں گے۔
وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جوبائیڈن نے اقتدار کی پرامن منتقلی کو یقینی بنانے کا عہد کیا۔
ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس نے بالآخر شکست تسلیم کرلی، ٹیلی فون کرکے ٹرمپ کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹیلی فون کرکے الیکشن میں جیت پر مبارکباد دی ہے۔
امریکی پاکستانی ری پبلکن کے مقابلے میں 16 برس سے اس حلقے کی نمائندگی کرنیوالے ڈیموکریٹک حریف اسٹیو اسٹرن کو کسی دشواری کا سامنا نہیں ہوا، اس بار وہ دو گنا مارجن سے جیت گئے۔
ہدف 236 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش ٹیم 35ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر پہنچ گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی۔
سعودی ولی عہد نے امریکی عوام کےلیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں چینی سفارتخانے جا کر پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی۔
معروف صنعت کار اور سیاستدان جہانگیر ترین نے کاشت کاروں سے 400 روپے فی من گنا خریدنے کا اعلان کردیا۔