• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی امریکی قیادت کی پاکستانی امور میں مداخلت کی افواہیں بے بنیاد ہیں: چوہدری شجاعت حسین

چوہدری شجاعت حسین — فائل فوٹو
چوہدری شجاعت حسین — فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ نئی امریکی قیادت کی پاکستانی امور میں مداخلت سے متعلق افواہیں بے بنیاد ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی لاہور میں ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین اور پاکستان مسلم لیگ ق کے دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔

ملاقات میں امریکا میں ہونے والے انتخابات، نتائج، چین کی پالیسی اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

چوہدری شجاعت حسین نے اس موقع پر گفتگو میں کہا کہ چین اور پاکستان کے نجی شعبے میں بھی اشتراک بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین نے پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی تعاون بڑھانے کے لیے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید