وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ کا قومی ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں میچ میں شاندار کامیابی پر کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی ون ڈے میچ میں کامیابی حوصلہ افزاء ہے، آنے والے دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر لے گی۔
عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ وزیرِ اعظم 10 نومبر کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، ریاض سمٹ میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو ہو گی، وزیرِ اعظم نے ہر فورم پر غزہ اور فلسطین کے معاملے پر آواز بلند کی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تحریکِ انتشار اپنی روش پر قائم ہے، وہ صرف این آر او کے لیے ملک میں امن و امان کو داﺅ پر لگا رہی ہے۔
وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ کوئٹہ میں پی ٹی آئی کو ناکامی کا ڈر تھا تو اس نے اجازت نہ ملنے کا بہانہ کر کے جلسہ منسوخ کیا، کوئٹہ میں جلسے کا مقصد این آر او کا حصول ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کے لیے تشدد کا راستہ اپنایا جا رہا ہے، خیبر پختون خوا کے اساتذہ کی آواز سنی جانی چاہیے۔