• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سوالنامہ دے دیا گیا

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کروانے کےلیے سوال نامہ فراہم کردیا۔

190ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔


بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، بشریٰ بی بی بھی پیشی کےلیے موجود تھیں۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے، جبکہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر بھی عدالت میں موجود تھے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کروانے کےلیے سوال نامہ فراہم کردیا۔ دونوں ملزمان کو 79،  79 سوالات پر مشتمل سوال نامہ فراہم کردیا گیا۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

دوسری جانب توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی موخر ہوگئی۔

اڈیالا جیل میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔

دوران سماعت بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی بریت کی درخواستوں پر دلائل مکمل کرلیے گئے۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، درخواستوں پر فیصلہ 12 نومبر کو سنایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید